کیا آپ کے پاس بھی 500 یا 2000 کا ایسا نیا نوٹ ہے جو گندا ہو گیا ہے، اس
میں رنگ لگا ہوا ہے یا پھر اس پر کچھ لکھا ہوا ہے، آپ اس بات سے بھی
پریشان ہیں کہ ایسے نوٹوں کو کوئی لے نہیں رہا ہے۔اگر ایسے نوٹ آپ کے پاس
ہیں ، تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں کو
ہدایات جاری کرکے کہا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی نوٹ کو لینے سے انکار نہیں
کر سکتے ہیں۔
خیال رے کہ ریزرو بینک کے پاس ایسی کافی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ بینک
خاص طور 500 اور 2000 روپے کے ایسے نوٹ لینے سے انکار کر
رہے ہیں ، جن پر
کچھ لکھا ہو یا جن پر رنگ لگ گیا ہے یا پھر دھونے کی وجہ سے رنگ ہلکا ہو
گیا ہو، ایسی ہی شکایتوں کے بعد آر بی آئی نے بینکوں کو سرکلر جاری کیا۔
اس معاملے پر آر بی آئی نے کہا کہ ایسے نوٹوں کو بیکار نوٹ سمجھا جانا
چاہئے اور آر بی آئی کی صاف نوٹ پالیسی کے تحت اس سے نمٹنا چاہئے۔ بینک
خراب نوٹ لینے سے انکار نہیں کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ نوٹ ایک قومی اثاثہ ہےم اسے گنداکرنا یا اس پر کچھ لکھنا جرم
کے زمرے میں آتا ہے۔ آر بی آئی نے لوگوں سے نوٹوں پر کچھ نہ لکھنے کی
اپیل بھی کی۔